Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

طالبان امریکی افواج کی سیکڑوں جنگی گاڑیوں بھاری اسلحے پر قابض

امریکا کے معروف تجارتی میگزین فوربز نے اپنی ایک رپورٹ میں ...
شائع 04 جولائ 2021 09:09am

امریکا کے معروف تجارتی میگزین فوربز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ طالبان نے صرف جون کے ماہ میں افغان سیکیورٹی فورسز سے امریکی فوج کی جنگی گاڑیاں، اسلحہ اور گولہ بارود چھین کر اپنے قبضے میں لے لی ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ طالبان نے گزشتہ ماہ جون میں 715 امریکی جنگی گاڑیوں کو اپنے قبضے میں لیا اور سوشل میڈیا پر ان گاڑیوں کی ویڈیوز بھی شیئر کیں۔ طالبان نے افغان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے بعد امریکی فوجی گاڑیوں پر قبضہ کیا، اسی دوران طالبان نے 65 امریکی فوجی گاڑیوں کو تباہ بھی کیا۔

طالبان جھڑپوں کے بعد افغان فوج کے زیر استعمال امریکی گاڑیوں اور اسلحہ جیسے ہموی، ٹرکس، آرٹلری گنز اور اسالٹ رائفلز اپنے ہمراہ لے جاتے تھے۔ طالبان نے گزشتہ ماہ جن 715 امریکی فوجی گاڑیوں کو قبضے میں لیا ہے اُن میں 270 فورڈ رینجر لائٹ ٹرک، 141 نیویسٹر انٹرنیشنل 7000 میڈیم ٹرک، 329 ایم 1151، کارگو بیڈ M1152 ہمویز اور باردوی دھماکوں میں محفوظ رہنے والی21 گاڑیاں شامل ہیں۔

فوربز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اگر طالبان چھینی گئی امریکی فوجی گاڑیوں کے لیے فیول کا انتظام کرنے میں کامیاب ہوگئے تو اس جنگی گاڑیوں اور اسلحے کی وجہ سے جلد ہی مزید اور علاقوں میں اپنی حکومت بنالیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد بگرام ائیربیس کو 20 سال بعد باضابطہ طور پر افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے۔ افغان حکام کے مطابق بگرام ائیربیس القاعدہ کے خلاف امریکی جنگ کا مرکز تھا۔

Taliban

US Troops Withdrawal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div