Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

افغانستان کی صورتحال: پاک افغان سرحدوں پر سیکیورٹی انتظامات سخت

چمن :افغانستان کی موجودہ صورتحال کے باعث پاکستان اور افغانستان...
شائع 13 جولائ 2021 02:37pm

چمن :افغانستان کی موجودہ صورتحال کے باعث پاکستان اور افغانستان کی سرحدوں پر سیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے جبکہ سرحد کے پار رہنے والے افراد بھی پریشانی کا شکار ہیں۔

افغانستان میں بگڑتی صورتحال پر پاکستان اور افغانستان کی سرحدوں پر نگرانی سخت کردی گئی، چمن بارڈر پر بھی سیکیورٹی انتظامات جاری ہیں۔

بلوچستان کے وزیر داخلہ بلوچستان ضیا ء لانگو کا کہنا ہے کہ مہاجرین کی آمد سے قبل انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

دوسری جانب طورخم سرحد پر بھی انتظامات کئے جارہے ہیں،سرحد پار سے آنے والوں کا کہنا ہے کہ گیٹ بند ہونے سے کاروبار متاثر ہورہے ہیں۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ سرحد کے دونوں پار رشتے دار ہیں، افغانستان کی موجودہ صورتحال نے مشکلات بڑھادی ہیں۔

پاکستان

security

Situation

Chaman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div