Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے اضافہ

ایل پی جی نے بھی جینا مشکل کردیا۔ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر...
شائع 16 جولائ 2021 08:31pm

ایل پی جی نے بھی جینا مشکل کردیا۔ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ پانچ روپے اضافے سے قیمت ایک سو ستر روپے کلو ہوگئی۔

گھریلو سلنڈر دو ہزار اور کمرشل سلنڈر سات ہزار سات سو پندرہ روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب مہنگائی کی لہر نے یوٹیلی اسٹورز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، چینی سترہ اور گھی کی قیمت میں نوے روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔بیس کلو آٹا کا تھیلا آٹھ سو روپے سے بڑھا کر ساڑھے نو سو روپے کردیا گیا ہے۔

وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت ای سی سی کااجلاس ہوا۔

اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورزپر3بنیادی اشیاء مہنگی کرنےکی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں چینی کی فی کلوقیمت میں17روپےکااضافہ کردیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div