Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

صدر مملکت نے سینئر سٹیزن بل، نفاذ ملکیتی حقوقِ نسواں (ترمیمی) بل پر دستخط کردیے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد سینئر سٹیزن بل2021 اور...
شائع 20 جولائ 2021 09:26pm

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد سینئر سٹیزن بل2021 اور نفاذ ملکیتی حقوقِ نسواں (ترمیمی) بل 2021 پر دستخط کر دیے۔

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اسلام آباد سینئر سٹیزن بل 2021 اور نفاذ ملکیتی حقوقِ نسواں (ترمیمی) بل2021 پر بھی دستخط کر دیے۔ بل کے تحت اسلام آباد کے بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کےلئے اقدامات لیے جائیں گے۔

قانون کے تحت سینری سٹیزن کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔بزرگ افراد کےلئے اولڈ ایج ہوم 'دارالشفقت' کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد سینئر سٹیزن کارڈ کے اہل ہوں گے۔ بزرگ شہریوں کو میوزم، پارکس اور لائبریری جیسی سہولیات مفت حاصل ہوں گی۔علاج معالجے کی سہولیات، دواؤں پر رعایت، علیحدہ کاؤنٹر اور علیحدہ وارڈز کی سہولیت مہیا کی جائے گی۔

بزرگ افراد کو فضائی اور ریلوے کے سفر پر20 فیصد رعایت دی جائے گی۔ مستحق اور اہل بزرگ افراد کو مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔

صدرمملکت نے نفاذ ملکیتی حقوقِ نسواں (ترمیمی) بل 2021 پر بھی دستخط کئے۔ نفاذ ملکیتی حقوقِ نسواں ایکٹ 2020 کے سیکشن 5 میں ترمیم کی گئی۔ ترمیم کے تحت محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو 30 دن کے اندر اپیل کی جا سکے گی۔

President Arif Alvi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div