Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

طالبان کی پیش قدمی، افغانستان کے 31صوبوں میں رات کا کرفیو نافذ

کابل : طالبان کی پیش قدمی روکنے کیلئے افغانستان کے 31صوبوں میں ...
شائع 25 جولائ 2021 11:20am

کابل : طالبان کی پیش قدمی روکنے کیلئے افغانستان کے 31صوبوں میں رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق کرفیو رات 10بجے سے لےکر صبح 4بجے تک رہے گا، کابل،ننگرہار اور پنج شیر صوبے رات کےکرفیو سے مستثنیٰ ہوں گے۔

افغان وزارت داخلہ نے کہا کہ طالبان کی پرتشدد کارروائیاں روکنے اور اس پر قابو پانے کیلئےیہ فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانب افغان فورسزکی طالبان کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، افغان فورسز نے 24 گھنٹوں میں 13 صوبوں میں آپریشن کے دوران 260 طالبان جنگجوکوہلاک کرنےکادعویٰ کیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div