Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

آزاد کشمیر: تحریک انصاف تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی

اسلام آباد سے مظفرآباد تک اب پاکستان تحریک انصاف کا راج نظر آرہا...
شائع 26 جولائ 2021 12:21pm

اسلام آباد سے مظفرآباد تک اب پاکستان تحریک انصاف کا راج نظر آرہا ہے، آزاد کشمیر بھی کپتان کا ہوگیا ہے۔

عمران خان نے 25 جولائی 2018 کے بعد 25 جولائی 2021 کو بھی مخالفین کو کلین بولڈ کردیا۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 25 نشستوں کے ساتھ تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔

قانون سازاسمبلی کے الیکشن میں تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کرلی، 45 میں سے 25 نشستوں پر کپتان کے کھلاڑیوں نے مخالفین کو شکست دی۔

پی ٹی آئی کے تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان نے اپنی اپنی نشستیں جیت لیں۔

جبکہ پیپلز پارٹی 11 اور ن لیگ 6 صرف نشستیں حاصل کرسکی۔

پیپلزپارٹی نے 11 سیٹوں پر میدان مارا۔ ایل اے10 سے چوہدری یاسین جبکہ ایل اے20 پر سردار یعقوب کامیاب قرار پائے۔

آزادکشمیر میں موجودہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے حصے میں 6 نشتیں آئیں۔ وزیراعظم راجا فاروق حیدر ایک سیٹ سے ہارے۔ مگر دوسری پر جگہ پکی کرلی۔

مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے حصے میں ایک ایک سیٹ ہی آئی۔ ایل اے 14 پر سردار عتیق اور ایل اے 21 پر حسن ابراہیم نے سب سے زیادہ ووٹ لیے۔

پی ٹی آئی کی واضح جیت پر وادی میں کھلاڑی جشن منا رہے ہیں کہ یہاں اب تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی آچکی ہے۔

PPP

AJK election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div