Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

لیہ میں تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، 6 افراد جاں بحق، 40زخمی

لیہ میں جمن شاہ کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی ،جس کے نتیجے...
شائع 28 جولائ 2021 09:55am

لیہ میں جمن شاہ کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی ،جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہوگئے۔

لیہ میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں جمن شاہ کے قریب ریڑھی کو بچاتے ہوئے مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں 6افراد جان کی بازی ہار گئے اور40زخمی ہوگئے۔

حادثے میں زخمیوں اور مرنے والے افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال لیہ منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے، پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

Accident

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div