Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پی ٹی آئی کے انوار الحق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر منتخب

مظفرآباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء انوار الحق آزاد کشمیر...
شائع 03 اگست 2021 03:48pm

مظفرآباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء انوار الحق آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔

آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب میں پی ٹی آئی کے رہنماء نے میدان مار لیا ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء انوار الحق 32 ووٹ لے کر سپیکر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے متفقہ امیدوار فیصل ممتاز 15 ووٹ ہی حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے ہیں ،انتخاب کے دوران دو ووٹ مسترد کر دیئےگئے ۔

انوار الحق نے منتخب ہونے کے بعد عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد اب ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹ کی جائے گی ۔

azad kashmir assembly

Muzafarabad

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div