Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کورونا کی چوتھی لہر کم ہونا شروع ہوگئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر ...
شائع 07 اگست 2021 01:10pm

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر کچھ کم ہونا شروع ہوگئی ہے، کراچی میں 21 فیصد کیسز ہیں جن میں 3 فیصد کمی آئی ہے۔

سی ایم ہاؤس کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی میزبانی میں این سی او سی کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر اسد عمر، لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان، سی پیک اسپیشل اسسٹنٹ خالد منصور، میجر جنرل محمود، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر سارا خان، پروفیسر سعید قریشی اور وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزراء ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سید ناصر شاہ، سید سردار شاہ، مرتضیٰ وہاب، سیکریٹری صحت ڈاکٹرکاظم جتوئی، قاسم سومرو، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، آئی جی سندھ مشتاق مہر، اور وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو نے شرکت کی۔

اجلاس کو ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی، اور بتایا گیا کہ آزاد کشمیر میں کورونا کیسز عروج پر ہیں، جہاں 26 فیصد کیسز ہیں، سندھ میں 13 فیصد، خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں کیسز سست رفتاری سے بڑھ رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کو بتایا کہ ہم کورونا کی چوتھی لہر کے چھٹے ہفتے میں داخل ہوچکے ہیں، اب چوتھی لہر کچھ کم ہونا شروع ہوئی ہے، کراچی میں 21 فیصد کیسز ہیں جن میں 3 فیصد کمی آئی ہے، کراچی میں67 فیصد کیسز لاہور، اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی اور حیدرآباد سے آرہے ہیں، ملک میں انڈین ڈیلٹا ویرینٹ کی لہر جاری ہے جو کراچی میں زیادہ ہے، کراچی میں 1210 مریض تشویشناک حالت میں ہیں جو ملک میں سب سے زیادہ تعداد ہے، کراچی میں اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے 31 جولائی سے 8 اگست تک کورونا پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کیے، اس وقت سندھ میں مجموعی طورپر 1120 آکیسجن بیڈز ہیں، جس میں این ڈی ایم اے نے 537 آکسیجن بیڈز سندھ حکومت کو مہیا کیے ہیں، اور خود سندھ حکومت نے اپنے ذرائع سے مزید 583 آکسیجن بیڈز اسپتالوں میں لگائے ہیں، آکسیجن بیڈز میں 100 بیڈ جے پی ایم سی، 75 عباسی شہید، 100 عید گاہ میٹرنٹی، 150 ایکسپو اور 158 کوویڈ اسپتالوں میں ہیں۔

NCOC

lockdown

پاکستان

karachi

sindh

COVID19

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div