Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کورونا ویکسین سے متعلق نئی اہم ہدایات جاری

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کووڈ ویکسینیشن سے متعلق اہم تازہ ہدایات ...
شائع 09 اگست 2021 10:38am

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کووڈ ویکسینیشن سے متعلق اہم تازہ ہدایات جاری کردی ہیں۔

پیر کو کورونا ویکسینیشن کی دوسری خوراک کے متعلق معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ ویکسین کی دوسری خوراک مخصوص وقت گزرنے کی بعد کسی بھی وقت لی جاسکتی ہے۔ سائنوفارم 3 ہفتے، سائنو ویک اور ایسٹرازینیکا ویکسین کی 4 ہفتے کے بعد دوسری خوراک لے لیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ویکسین کی دوسری خوراک کیلئے 1166 سے مسیج کیلئے انتظار نہ کریں۔ ایس ایم ایس کیلئے سائنوفارم کا 6، سائنو ویک اور ایسٹرازینیکا کا 12 ہفتوں کا انتظار ضروری نہیں ہے۔

ہفتے کو این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ 4 ہفتے پہلے50 سال سے زائد عمر 2 کروڑ 72 لاکھ افراد میں سے 21 فیصد نے وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی ایک خوراک لگوائی تھی، تاہم اب یہ تعداد21 فیصد سے بڑھ کر 33 فیصد پر آگئی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ 50 سال اور زائد عمر کے شہری ویکسین لگوائیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سائنو فارم ویکسین کی مزيد 20 لاکھ خوراکيں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

Dr. Faisal Sultan

Pfizer vaccine

AstraZeneca vaccine

sinopharm vaccine

COVID vaccines

sinovac vaccine

Moderna vaccine

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div