'بھارت سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف ٹرینڈ چلارہا ہے'
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کو پاکستان کےخلاف استعمال کیاجاتاہے، بھارت سوشل میڈیا پرپاکستان مخالف ٹرینڈچلارہاہے۔ قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا کا2سال کاڈیٹا جمع کیاگیا ہے، شروعات پی ٹی ایم نے کی اور حمایت بھارت سے ملی۔
فوادچوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی ایم نے150ٹرینڈزریاست پاکستان کےخلاف چلائے،افغانستان بھی پاکستان کے خلاف ٹرینڈز میں حصہ ڈالتا ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ زلفی بخاری کیخلاف اسرائیل سےمہم چلائی گئی، ٹرینڈ چلایاگیا کہ زلفی بخاری نےاسرائیل کا دورہ کیا، عثمان کاکڑ کی موت پربھی بھارت نےٹرینڈ چلایا۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بچےکےریپ سےمتعلق جعلی ٹرینڈچلائےگئے، کریمہ بلوچ کےموت پربھی جعلی ٹرینڈ چلایاگیا، پاکستان میں فساد پھیلانےمیں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔
اس موقعے پر قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نےکہا کہ افغانستان میں انتظامیہ اورطالبان کی جنگ جاری ہے، پاکستان کوبدنام کرنےکیلئےجعلی اکاؤنٹس سےٹرینڈ چلائےجارہےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نےہرچیز دنیا کےسامنےلانےکافیصلہ کیا ہے، پاکستان کیخلاف جعلی خبروں کےذریعےمیڈیاجنگ شروع ہوچکی، سی پیک سےمتعلق بھی پروپیگنڈا کیاجارہاہے۔
معیدیوسف کا کہنا تھا کہ افغانستان سےمتعلق10،10سال پرانی ویڈیوزسوشل میڈیاپرچل رہی ہیں، افغانستان میں خانہ جنگی پاکستان کامعاملہ نہیں، پاکستان سےمتعلق افغان علاقوں میں طالبان قابض نہیں، افغان فورسزلڑنےکےبجائےہتھیارڈال رہی ہیں توپاکستان کیاقصورنہیں، پاکستان کےخلاف منفی پروپیگنڈےکوافغان حکومت کی سرپرستی حاصل ہے، ہم الزامات نہیں لگارہےہیں،حقائق پر بات کررہےہیں۔
Comments are closed on this story.