Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

طالبان نے اشرف غنی کے مستعفی ہونے تک مذاکرات سے انکار کردیا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ طالبان نے افغان صدر اشرف غنی کے...
شائع 12 اگست 2021 09:24am

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ طالبان نے افغان صدر اشرف غنی کے مستعفی ہونے تک مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق غیر ملکی صحافیوں سے بات چیت میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی کے استعفے تک طالبان افغان حکومت سے بات چیت کرنا نہیں چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کو افغان حکومت سے بات چیت پہ آمادہ کرنے کی کوشش کی لیکن طالبان کی شرط ہے کہ پہلے اشرف غنی اقتدار سے علیحدہ ہوں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لگتا ہے کہ افغان حکومت امریکا کو واپس افغانستان میں لانے کی کوشش کررہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی صحافیوں سے گفت و شنید میں استفسار کیا کہ آخر امریکا اب ایسا کیا کرسکتا ہے جو وہ گزشتہ 20 سالوں میں نہیں کرسکا؟

وزیر اعظم عمران خان نے امریکا پر الزام لگایا کہ وہ پاکستان کو صرف اس ’’گندگی‘‘ کے تناظر میں مفید دیکھ رہا ہے جو وہ 20 سال کی لڑائی کے بعد افغانستان میں پیچھے چھوڑ رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا، 'میں سمجھتا ہوں کہ امریکا نے فیصلہ کرلیا ہے کہ بھارت اب ان کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے ، اور میں سمجھتا ہوں کہ یہی وجہ ہے اب پاکستان کے ساتھ ان کا رویہ مختلف ہوگیا ہے۔'

pm imran khan

ashraf ghani

Taliban

Government of Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div