Aaj TV News

BR100 4,687 Decreased By ▼ -28 (-0.59%)
BR30 18,641 Decreased By ▼ -617 (-3.2%)
KSE100 45,612 Decreased By ▼ -151 (-0.33%)
KSE30 17,942 Decreased By ▼ -56 (-0.31%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,333,521 5,034
DEATHS 29,029 10
Sindh 505,930 Cases
Punjab 454,372 Cases
Balochistan 33,729 Cases
Islamabad 111,855 Cases
KP 182,419 Cases

کنگسٹن: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم 217 رنز پرآؤٹ ہوگئی۔

جمیکا میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر عمران بٹ 11 اور عابد علی 9 رنز اور اظہر علی 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان بابر اعظم نے 30 اورفواد عالم نے 56 رنزبنائے۔ فہیم اشرف نے 44 رنز کی اننگز کھیلی اور محمد رضوان 23 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈین سیلز اور جیسن ہولڈر نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کیمار روچ نے 2 اور کائل مائیرز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کے 2 کھلاڑی 2رنز پر پولین لوٹ گئے، پاکستان کی جانب سے دونوں وکٹیں محمد عباس نے لیں،بارش کے باعث پہلے دن90اوورزکا کھیل پورا نہ ہو سکا۔

ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے ۔

پاکستان ٹیم میں عابد علی،عمران بٹ،اظہرعلی، بابراعظم،فوادعالم ،محمدرضوان ،فہیم اشرف، یاسر شاہ ، حسن علی ، محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے ویسٹ انڈیز کخلااف 4 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 1 صفر سے اپنے نام کی تھی،3 میچز بارش کی نذر ہوگئے تھے۔