Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کراچی: منی ٹرک پر دستی بم حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 13ہوگئی

کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ کے قریب منی ٹرک پر دستی بم حملے...
اپ ڈیٹ 15 اگست 2021 09:39am

کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ کے قریب منی ٹرک پر دستی بم حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن مں مواچھ گوٹھ کے قریب گزشتہ شپ منی ٹرک پر ہونے والے دستی بم حملے مںے زخمی 6 سالہ فہد چل بسا،جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی۔

جاں بحق افراد مںں7 خواتنر اور 6 بچے شامل ہںو،جاں بحق افراد کی میتیں ایدھی سرد خانے کورنگی منتقل کردی گئیں۔

دہشتگردوں نے شادی کی تقریب سے لوٹنے والے لانڈھی کر رہائشی خاندان کو مواچھ گوٹھ کے قریب نشانہ بنایا، واقعےکی تحققاوت کا آغاز کردیا گاک ہے۔

واقعےکے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اور کاؤنٹر ٹرارزم ڈیپارٹمنٹ کی ٹمویں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد رپورٹ دی ہے کہ منی ٹرک کو دائں جانب سے پھنکےپ گئے دستی بم سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے شبہ ظاہر کاں ہے کہ حملہ اور موٹر سائکلک سوار ہوسکتے ہں جنہوں نے انتہائی قریب سے دستی بم ٹرک پر پھنکاک جو ٹرک کے پچھلے حصے مںن گرنے سے قبل ہی پھٹ گات۔

رات کو اندھرا اور لوگوں کا رش ہونے کی وجہ سے جائے وقوعہ آج دوبارہ معائنہ کیا جائے گا۔

جاں بحق افراد کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے،حافظ نعیم الرحمان

ادھر ترجمان جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد جماعت اسلامی کے رہنماء معراج خان سواتی کے اہلخانہ ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نعیم الرحمان نے اس حوالے سے بتایا کہ دھماکے میں معراج خان سواتی کی اہلیہ، دو سالیاں اور نواسی جاں بحق ہوئیں جبکہ معراج سواتی کی بیٹی زخمی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ خاندانی جھگڑا نہیں ہے بلکہ دہشتگردی کا واقعہ ہے، انہوں نے واقعے کی تحقیقات کر کے ملوث عناصرکو سامنے لانے کا مطالبہ بھی کیا۔

دوسری جانب زخمیوں کی عیادت کیلئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب اور پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان اسپتال پہنچے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔

بلدیہ مواچھ گوٹھ کے قریب منی ٹرک پر دستی بم حملے کی تحقیقات جاری

بلدیہ مواچھ گوٹھ کے قریب منی ٹرک پر ہونے والے دستی بم حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے ڈرائیورز،زخمیوں اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرلئے جبکہ ٹرک کے روٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

حملے میں استعمال ہونے والا دستی بم روسی ساختہ ہے جبکہ دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ٹی پولیس اسٹیشن میں درج کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ حکام کو ارسال کردی گئی۔

karachi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div