Aaj TV News

BR100 4,679 Decreased By ▼ -35 (-0.75%)
BR30 18,635 Decreased By ▼ -623 (-3.23%)
KSE100 45,536 Decreased By ▼ -227 (-0.5%)
KSE30 17,902 Decreased By ▼ -96 (-0.53%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,328,487 4,340
DEATHS 29,019 7
Sindh 502,500 Cases
Punjab 453,392 Cases
Balochistan 33,705 Cases
Islamabad 111,376 Cases
KP 182,311 Cases

کنگسٹن:ویسٹ انڈیز کیخلاف آج سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل نائب کپتان محمد رضوان نے جہا ں ٹیسٹ میچ کے حوالے سے بات کی وہاں انہوں نے افغانستان کیخلاف بعض کھلاڑیوں کے آرام کرنے کی وجہ بھی بتا دی ہے۔

نائب کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہم مسلسل کھیلتے ہوئے آ رہے ہیں، بائیو سکیور ببل میں حالات مشکل ہوتے ہیں یہ اتنا آسان نہیں ہوتا ہم مائنڈ کو ریسٹ دینا چاہتے ہیں اس لئے ہم نے آرام لینے کا کہا ہے۔

محمد رضوان نے بتایا کہ اس وقت ہمارا سارا فوکس ٹی 20 ورلڈ کپ پر ہے افغانستان کیخلاف یہ ون ڈے میچز کی سیریز ہے اس لئے ہم کچھ کھلاڑیوں نے آرام لینے کیلئے کہا ہے ۔

محمد رضوان نے کہا کہ ہم ٹی 20 میچز کیلئے تازہ دم ہو کر واپس آئیں گے، بائیو سکیور ببل میں رہنے کیلئے آرام ضروری ہے، اس کے بعد آئندہ سیزن میں بھی بیک ٹو بیک کرکٹ ہے، اب کرکٹ مسلسل ہو رہی ہے اور کھلاڑیوں کو مسلسل بائیو سکیور ببل میں رہنا پڑ رہا ہے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ یہ درست ہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہماری شروعات اچھی نہیں ہوئی ہم بہت قریب جا کر ہارے ہیں لیکن ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی، ایسے ٹیسٹ میچ تاریخ میں بہت کم ہوتے ہیں، امید ہے آگے ہم اچھا کھیلیں گے، ٹیسٹ میچ جیت کر ٹیسٹ سیریز برابر کریں گے اور ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اس مرتبہ اچھا کریں گے۔

محمد رضوان نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ بیرون ملک سیریز میں فتح کے قریب جا کر ٹیسٹ ہمارے ہاتھ سے نکل جاتا ہے، ہماری فیلڈنگ کے کچھ ایشوز رہے ہیں انہیں حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اس طرح ہمارے ہاتھ سے ٹیسٹ میچز نہ جائیں۔

محمد رضوان نے کہا کہ کھلاڑی پرفارمنسز دے رہے ہیں ایسا نہیں ہے کہ کھلاڑی پرفارم نہیں کر رہے ایسا بھی نہیں ہے کہ ہم نے200 رنز کےف ہیں تو دوسری ٹیم نے 400رنز کے ہیں کچھ پچز ایسی ہوتی ہیں جہاں لو اسکورنگ میچز ہوتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ میری انفرادی کوشش بھی ہو گی کہ اب میں لمبی اننگز کھیلوں، دوسرا ہمیں کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہے، اوپنرز ویسا نہیں کھیل سکے جیسی ان سے ڈیمانڈ تھی سب کھلاڑی محنت کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے۔