Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو کٹہرے میں لانے کا حکم

سعودی پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ...
شائع 22 اگست 2021 09:30am
سعودی اٹارنی جنرل الشیخ سعود بن عبداللہ المعجب، تصویر: ایس پی اے
سعودی اٹارنی جنرل الشیخ سعود بن عبداللہ المعجب، تصویر: ایس پی اے

سعودی پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل الشیخ سعود بن عبداللہ المعجب نے سوشل میڈیا کے ذریعے امّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی شان میں گستاخی کرنے والے عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے انہیں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مذکورہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پبلک پراسیکیوشن کے مانیٹرنگ سیل کی نشاندہی پر ایک ویڈیو سامنے لائی گئی ہے، جس میں امّ المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور بالواسطہ طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کا ارتکاب کیا گیا ہے۔

پراسیکیوٹر جنرل نے ویڈیو کے ذریعے مقدس ہستیوں کی گستاخی کے مرتکب عناصر کو سعودی فوج داری قانون کی دفعہ 15 اور 17 کے تحت گرفتار کرنے اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

ذرائع نے بتایا کہ مقدس مذہبی ہستیوں ، اسلامی اقدار اور عوامی اخلاقیات کی توہین پرمبنی مواد سوشل میڈیا پر شائع کرنا ان بڑے اور ناقابل معافی جرائم میں سے ایک ہے جنہیں اٹارنی جنرل کے فیصلے نمبر 1 مجریہ 1441 کے تحت گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل لانا ہے۔ اس نوعیت کے جرائم پر کم سے کم پانچ سال قید اور 30 لاکھ ریال جرمانہ کی سزا ہے۔

Blasphemy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div