Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

وزیراعظم کی زیر صدارت اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز ...
شائع 23 اگست 2021 09:19pm

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام کے حوالے سے پیشرفت پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس ہوا.

اجلاس میں وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر سید شبلی فراز، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، وزیر برائے آئی ٹی خیبر پختونخواہ عاطف خان، صوبائی وزیر برائے صنعت بلوچستان حاجی محمد خان طور،صوبائی وزیر برائے آئی ٹی پنجاب ہمایوں یاسر و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے جبکہ وزیرِاعظم آزاد جموں و کشمیر، وزیرِاعلی پنجاب،وزیرِ اعلیٰ بلوچستان اور دیگر صوبوں کے نمائندگان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی.

چیئرمین اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی عامر ہاشمی نے اجلاس کو ملک میں مختلف اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام اور ان زونز میں سرمایہ کاروں کو میسر سہولیات اور مراعات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کو بتایاگیاکہ ملک میں قائم ہونے والےاسپیشل ٹیکنالوجی زونز کا مقصد ٹیکنالوجی ٹرانسفر،غیر ملکی سرمایہ کاری،افرادی قوت کا فروغ،ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، نوکریوں کے مواقع پیدا کرنا اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں برآمدات کو بڑھاتے ہوئے درآمدت کا متبادل پیدا کرنا ہے۔

شرکاء کو اسپیشل ٹیکنالوجی زونز میں سرمایہ کاروں کو وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مراعات و سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ٹیکنالوجی کا فروغ، تعلیمی اداروں، صنعتی شعبے اور حکومتی اداروں کی مضبوط پارٹنرشپ کا قیام اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کےلئے موافق فضاء کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا حکومت اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے حوالے سے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو ہر وہ سہولت فراہم کر رہی ہےجو دنیا کے کسی بھی ملک میں میسر آتی ہیں۔

وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ کاروباری برادری کی سہولت کےلئے ون ونڈو آپریشنز کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان کو کسی بھی قسم کی دقتت سے بچایا جاسکے۔

وزیرِاعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ اکتوبر کے مہینے میں دبئی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی ایکسپو جیسے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا جائے اور ملک کے اسپشل ٹیکنالوجی زونز میں میسر مواقع کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے۔

pm imran khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div