Aaj News

ہفتہ, ستمبر 14, 2024  
09 Rabi ul Awal 1446  

ابھیشیک بچن حادثے کا شکار، ہسپتال منتقل

بولی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے بیٹے اور بذات خود ایک...
شائع 24 اگست 2021 11:26am
امیتابھ بچن ممبئی کے لیلا وتی ہسپتال سے باہر آرہے ہیں (تصویر: انڈیا ٹوڈے)
امیتابھ بچن ممبئی کے لیلا وتی ہسپتال سے باہر آرہے ہیں (تصویر: انڈیا ٹوڈے)

بولی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے بیٹے اور بذات خود ایک معروف اداکار ابھیشیک بچن کو حادثے کا شکار ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل ہونا پڑگیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابھیشیک بچن کو شدید چوٹیں آئی ہیں جس کی وجہ سے انہیں دائیں بازو پر پٹیاں باندھے دیکھا گیا ہے۔

تصویر: انڈیا ٹوڈے
تصویر: انڈیا ٹوڈے

بولی وڈ اداکار ابھیشیک بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران دایاں ہاتھ فریکچر ہونے کے بعد ممبئی کے لیلا وتی ہسپتال میں داخل ہیں۔

فلم سیٹ پر پیش آنے والے حادثے کی ایسی کوئی تفصیلات منظر عام پر نہیں آئیں جس میں یہ معلوم ہو سکے کہ حادثہ کیسے پیش آیا تھا، تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ابھیشیک بچن کو دائیں بازو پر سِلنگ پہنے دیکھا گیا جبکہ ان کی انگلیوں پر بھی کئی پٹیاں بندھی ہوئی تھیں۔

تصویر: انڈیا ٹوڈے
تصویر: انڈیا ٹوڈے

رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن کو شویتا بچن کے ساتھ ممبئی کے ہسپتال کے باہر دیکھا گیا تھا، اس وقت ایشوریہ رائے اپنی بیٹی کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں مدھیا پردیش میں ہیں، جس کے باعث وہ ان سے ملنے نہ آسکیں۔

Bollywood

Amitabh Bachan