Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

سابق افغان وزیر جرمنی میں پیزا ڈیلیوری کی نوکری کرنے لگے

کابل میں طالبان کی انٹری کے بعد وہاں ایک افراتفری کا عالم ہے اور...
شائع 25 اگست 2021 08:55am

کابل میں طالبان کی انٹری کے بعد وہاں ایک افراتفری کا عالم ہے اور ہر کوئی ملک سے فرار ہونے کا خواہش مند ہے۔ لیکن اس سے ایک سال قبل ہی افغانستان کے وزیر اطلاعات سید احمد شاہ سعادت نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ س کے بعد وہ جرمنی میں مقیم ہوگئے تھے، جبکہ ان کے بارے میں زیادہ اطلاعات نہیں تھیں۔

تاہم اب غیر ملکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ افغانستان کے یہ سابق وزیر جرمنی میں ڈلیوری بوائے بن گئے ہیں اور وہاں پیزا ڈلیوری کی نوکری کرکے گزر بسر کر رہے ہیں۔

افغانستان کے سابق وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سید احمد شاہ سعادت جرمن شہر لیپزگ میں بطور کوریئر کام کرتے ہیں۔

سابق افغان وزیر، لیفرنڈو ڈیلیوری سروس کے لیے کام کرتے ہیں اور موٹر سائیکل کے ذریعے پیزا ڈیلیور کرتے ہیں۔

لیپ زائگر ووکسزیٹنگ کے مطابق سعادت 2018 سے سابق صدر اشرف غنی کے دور میں وزراء کی کابینہ کے رکن رہے ہیں۔ سعادت دیہی آبادی کے لیے موبائل نیٹ ورک کو بڑھانے کے ذمہ دار تھے۔

سال 2020 میں جب سعادت نے طالبان سے لڑنے کے لیے حکومتی حکمت عملی کے حق میں اپنی ایجنسی کو فنڈنگ منتقل کرنے سے انکار کردیا تو غنی کی حکومت نے انہیں استعفیٰ دینے پر مجبور کیا۔ جس کے نتیجے میں سابق وزیر جرمنی چلے گئے ، جہاں انہوں نے ایک نئی زندگی کا آغاز کیا۔

Germany

Taliban

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div