Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کیا ہوگا اگر ہمارا سورج اچانک تباہ ہوجائے۔۔۔؟

ہم سمجتے ہیں کہ سورج بھی ہمارے نظام شمسی کے دیگر سیاروں کی طرح...
شائع 25 اگست 2021 11:00am
سائنس
کیا آپ جانتے ہیں سورج ایک سیارہ نہیں "ستارہ" ہے؟ (تصویر: ناسا)
کیا آپ جانتے ہیں سورج ایک سیارہ نہیں "ستارہ" ہے؟ (تصویر: ناسا)

ہم سمجتے ہیں کہ سورج بھی ہمارے نظام شمسی کے دیگر سیاروں کی طرح ایک سیارہ ہے، لیکن ایسا نہیں ہے۔ سورج ایک "ستارہ" ہے، ایک انتہائی گرم اور روشن ستارہ، زمین سمیت تمام سیاروں پر موجود روشنی اسی کی مرہونِ منت ہے۔ لیکن آپ نے کبھی سوچا ہے کہ بے پناہ توانائی کا یہ منبع اگر اچانک تباہ ہو جائے تو کیا ہوگا؟

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حوالے سے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ خوفزدہ کرنے کیلئے یہ سوچ ہی کافی ہے، کیونکہ ہماری زندگی کا دارومدار ہی سورج پر منحصر ہے۔ قدرت نے ہمارے لئے لہلہاتے کھیت، بارش کا نظام اور دیگر جو بھی چیزیں پیدا کی ہیں ان کو زندہ رکھنے کیلئے سورج کی روشنی بہت ضروری ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق سورج تقریباً 4.6 بلین سال قبل معرض وجود میں آیا تھا۔ یہ ہمارے سولر سسٹم کا واحد ستارہ ہے جو تمام سیاروں کے مرکز میں ہے۔ اسی کے گرد تمام سیارے گھوم رہے ہیں جن میں ہماری زمین بھی شامل ہے۔

سورج کی کشش ثقل کی وجہ سے ہی نظام شمسی کے تمام سیارے اپنے اپنے مدار میں اربوں سال سے گھوم رہے ہیں۔ ان سیاروں میں مرکری، وینس، زمین، مارس، جوپیٹر، یورینس، نیپچون اور سیٹرن شامل ہیں۔

سورج کی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کا زمین سے فاصلہ 151.27 ملین کلومیٹر ہے لیکن اس باوجود یہ ہمیں توانائی پہنچاتا ہے۔ اسی کی مدد سے ہمارے زمین کے موسم بگڑتے اور بنتے ہیں، بارشیں برستی ہیں، خزاں، بہار، سردی اور گرمی کے موسم آتے ہیں۔

اگر خدانخواستہ کسی طرح زمین کا سورج سے رابطہ ختم ہو جائے تو ہماری دنیا پر زندگی کا نام ونشان ہی باقی نہیں بچے گا۔

لیکن برطانوی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انسانوں کو فی الحال گھبرانے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے کیونکہ سورج ہمیں آئندہ اربوں سال تک توانائی پہنچاتا رہے گا، اس کے تباہ ہونے کا کوئی چانس نہیں ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ آئندہ پانچ سے 7 بلین سال تک سورج کی توانائی اس زمین تک پہنچتی رہے گی، اس کے بعد بھی سورج تباہ نہیں ہوگا، ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ کروڑوں گیسوں کا یہ مجموعہ اپنی صلاحیتیں کھونا شروع ہو جائے۔

سائنس دانوں کے مطابق اگر کسی وجہ سے سورج ٹھنڈا ہونا شروع ہو جائے تو اس کا حجم مزید پھیل جائے گا۔ اس کے بعد یہ محض ایک بہت بڑا سرخ ستارہ بن کر رہ جائے گا۔

Earth

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div