Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

طالبان کی حکومت سازی کی تیاریاں مکمل، اعلان نماز جمعہ کے بعد متوقع

کابل :افغان طالبان نے حکومت سازی کی تیاریاں مکمل کرلیں،نئی ...
شائع 03 ستمبر 2021 10:51am

کابل :افغان طالبان نے حکومت سازی کی تیاریاں مکمل کرلیں،نئی حکومت کا اعلان نماز جمعہ کے بعد متوقع ہے۔

افغانستان سے امریکا کی واپسی کے بعد آج افغان حکومت بنائے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے طالبان نے بعد نماز جمعہ کابل میں اہم اجلاس طلب کر لیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان کے آج ہونے والے اجلاس میں سربراہ حکومت اور کابینہ سے متعلق فیصلے کے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ملا ہیبت اللہ کو طالبان حکومت کا سپریم لیڈر جبکہ ملا عبدالغنی برادر کو حکومت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیر محمد عباس استانکزئی کو افغانستان کا وزیر خارجہ مقرر کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ملا ضعیف کو پاکستان میں دوبارہ سفیر نامزد کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد اور سراج الدین حقانی کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ طالبان کی حکومت میں عبداللہ عبداللہ، حامد کرزئی، گلبدین حکمت یار سمیت دیگر افغان رہنماؤں کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

kabul

afghan taliban

Preprations

New Government

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div