Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

سیدعلی گیلانی نے زندگی بھر آزادی کی تحریک کی شمع روشن رکھی، اسد عمر

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سید علی...
شائع 05 ستمبر 2021 12:02pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی نے زندگی بھر آزادی کی تحریک کی شمع روشن رکھی،بھارت علی گیلانی کے پیغام کی اخلاقی قوت سے خوفزدہ ہے۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنی زندگی میں بھارت کی شدت پسند حکومت کیخلاف آزادی کی تحریک کی شمع روشن رکھی،ان کے انتقال کے بعد بھی بھارت سرکار ان کے پیغام کی اخلاقی قوت سے خوفزدہ ہے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ سیدعلی گیلانی کے خاندان کو ان کی تدفین نہیں کرنے دی اوران کے خاندان والوں کیخلاف مقدمہ درج کردیا۔

NCOC

asad umar

اسلام آباد

Syed Ali Gilani

Funeral

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div