Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

رمیز راجہ کی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے متوقع چیئرمین رمیز راجہ اور...
شائع 08 ستمبر 2021 09:14am

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے متوقع چیئرمین رمیز راجہ اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں رمیز راجہ نے قومی کرکٹرز کے سامنے مستقبل کا روڈ میپ رکھا اور ٹیم کو باور کروایا کہ پی سی بی کی تبدیلوں پر دھیان نہ دیں، کرکٹ پر فوکس کریں۔

ملاقات کے دوران رمیز راجہ نے کہا کہ ٹیم کو عمدہ کرکٹنگ ماحول دیا جارہا ہے نڈر ہو کر کرکٹ کھیلیں،تمام کھلاڑی ورلڈکپ میں اپنا 100فیصد دیں، آنے والی سیریز اہم ہیں۔

متوقع چیئرمین نے ٹیم کیلئے اپنی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کرکٹرز باصلاحیت ہیں، بہت کچھ کرسکتے ہیں،خود کو برانڈ بنائیں، کرکٹ پاکستان کا مقبول کھیل ہے، فینز کو آپ سے بہت توقعات ہیں، پرفارم کریں۔

رمیز راجہ نے مزیدکہا کہ پاکستان ٹیم کی رینکنگ کو پرفارمنس سے بہتر کرنا ہے، رمیز راجہ نے فرداً فرداً تمام کرکٹرز کو ان کے رول کے بارے میں بتایا۔

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

meeting

ramiz raja

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div