Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سپریم کورٹ کا جنکوہولڈنگ کمپنی کے سی ای او کو عہدے پر بحال کرنے کاحکم

اسلام آباد:سپر یم کورٹ نے جنکو ہولڈنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو...
اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2021 02:09pm

اسلام آباد:سپر یم کورٹ نے جنکو ہولڈنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او)کو عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کردیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے جنکو ہولڈنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو افسر کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیاسربراہ جنکو ہولڈنگ کمپنی کیلئے انجینئر ہونا ضروری ہے ؟،کیا جنکو سربراہ کا کام ٹربائین چلانا ہے یا ادارہ چلانا ؟،سندھ ہائیکورٹ نے کس قسم کا فیصلہ دیا ہے؟، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے ) سے متعلق فیصلے پر انحصار کیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ پی آئی اے فیصلے میں کہاں لکھا ہے کہ قومی ایئر لائن کا سربراہ پائلٹ ہوگا،پی آئی اے سربراہ کا کام جہاز چلانا نہیں بلکہ کمپنی چلانا ہے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ حکومت نے ادارے کے ملازمین سے پوچھ کر سربراہ نہیں لگانا،ملازمین کا سربراہ کی تعیناتی کو چیلنج کرنے سے کوئی تعلق نہیں۔

سپر یم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے جنکو ہولڈنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو افسر کو عہدے پر بحال کردیا۔

عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرکے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

عدالت عظمیٰ نے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کا عمل بھی بحال کردیا۔

Chief Justice

Supreme Court

اسلام آباد

Gulzar Ahmed

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div