Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

پندرہ سال کے عمرکے بچوں کی کورونا ویکسی نیشن کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پندرہ سال عمرکے بچوں کی بھی کورونا ویکسی نیشن...
شائع 12 ستمبر 2021 12:40am

وفاقی حکومت نے پندرہ سال عمرکے بچوں کی بھی کورونا ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، ویکسینیشن کا آغاز 13ستمبر سے ہوگا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے 15 تا 18 سال والوں کی ویکسینیشن کی منظوری دی ۔ تمام کو فائزر کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ ویکسینیشن کیلئے ب فارم لازمی درکارہوگا۔

تاہم ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ موجودہ نظام کے تحت ہی حاصل کیا جا سکے گا،15 سے 18 سال کے عمرکےبچوں کےلیے تمام مرکزی ویکسین سینٹرزپرفائزرویکسین موجود ہوگی۔

موبائل ویکسینیشن ٹیمیں بھی سکولوں اورکالجوں میں میں بھی ویکسینیشن کریں گی۔

ادھر ملک میں سائنو فارم کی کمی کا معاملہ اب حل ہونے جارہا ہے اور حکام نے سائنو فارم کی ایک کھیپ 13 ستمبر کو پاکستان پہنچنے کی خبر سنا دی ۔ دس لاکھ ڈوزز ملک میں لائی جائے گی ۔

حکام کے مطابق سائنو فارم کی 10 لاکھ خوراکوں پر مشتمل کھیپ 13 ستمبر کو ملک پہنچ جائیں گی۔

تاہم مزید ایک کروڑ خوراکیں جلد پہنچیں گی جسے مختلف کھیپ میں پہنچایا جائے گا۔

یاد رہےاس وقت ملک میں سائنو فارم ویکسین کی قلت ہے ،وقتی طور پر ملک میں سائنو فارم کی پہلی خوراک لگنا بند ہے ، توقع ہے سائنو فارم کی مزید ویکسین کی دستیابی کے بعد پہلی خوراک بھی لگائی جا سکے گی ۔