Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

شہبازشریف کی عوام سے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

لاہور:مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر قومی...
شائع 12 ستمبر 2021 01:14pm

لاہور:مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے عوام سے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل کردی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھرپور شرکت کریں اور ووٹ کا حق استعمال کریں ،خاص کر ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنا ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں،کنٹونمنٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے کا مطلب یقینی خدمت اور مسائل سے نجات ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جھوٹے وعدوں اور دعوؤں کے بجائے خدمت کی سیاست کرنے والوں کو ووٹ دیں، ووٹ ایک امانت ہی نہیں، آپ کا ایک بہت اہم فیصلہ بھی ہے اور درست یا غلط فیصلے کے اثرات ہوتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں، کارکنان اور سپورٹرز کو ان کی محنت اور کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پورے حوصلے اور جذبے سے میدان میں ڈٹ کر کھڑے ہوں، انشااللہ کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔

Shehbaz Sharif

Election

lahore

contonment board

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div