Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی اور قومی سطح کی جماعت ہے، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ...
شائع 13 ستمبر 2021 10:02am

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ملک کی سب سے بڑی اور قومی سطح کی جماعت ہے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان ہی قومی رہنماءہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )کے سربراہ اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا کہ کنٹونمنٹ انتخابات نے ایک مرتبہ پھر یہ ظاہر کر دیا کہ پی ٹی آئی نہ صرف اس ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے بلکہ واحد قومی سطح کی جماعت ہے جس نے ہر صوبے میں سب سے زیادہ یا دوسرے نمبرپر سیٹیں لیں۔

اسد عمرنے مزیدکہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں کوئی سیٹ نہ لے سکی اور سندھ میں پانچویں نمبر پر رہی جبکہ پیپلز پارٹی پنجاب اور بلوچستان میں ایک بھی سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوئی اور خیبرپختونخوامیں تیسرے نمبر پر رہی،وزیراعظم پاکستان عمران خان ہی قومی رہنماءہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 63 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی جبکہ مسلم لیگ نے 59 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی، پیپلز پارٹی نے 17 اور ایم کیو ایم پاکستان نے 10 نشستیں حاصل کیں۔

NCOC

asad umar

اسلام آباد

Election

social media

cantonment board

pm imrankhan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div