Aaj TV News

BR100 4,754 Decreased By ▼ -104 (-2.14%)
BR30 23,030 Decreased By ▼ -835 (-3.5%)
KSE100 45,182 Decreased By ▼ -827 (-1.8%)
KSE30 17,876 Decreased By ▼ -303 (-1.67%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,230,238 2,333
DEATHS 27,374 47
Sindh 452,267 Cases
Punjab 424,701 Cases
Balochistan 32,796 Cases
Islamabad 104,472 Cases
KP 171,874 Cases

سعودی عرب نے بلااجازت عمرہ ادا کرنے کی کوشش کرنے والے افراد پر2666 ڈالرز (10 ہزار ریال) جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی قومی سلامتی ٹیم نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ مقدس شہر مکہ مکرمہ کی حدود میں بغیر اجازت کے داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں پربھی 266 ڈالرز (1000 ریال) جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

قومی سلامتی کے ادارے نے بتایا کہ نئے جرمانے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلئے مملکت کے احتیاطی اورحفاظتی اقدامات کا حصہ ہیں۔ان کا مقصداس بات کو یقینی بنانا ہے کہ عمرے کے دوران تمام تدابیر اوراحتیاطی قوانین پرعمل کیا جائے۔

مسجد الحرام میں داخلے کا اجازت نامہ

مکہ مکرمہ میں عمرہ کےلئے جانے کے خواہش مندافراد کو مسجد الحرام میں داخل ہونے کا اجازت نامہ بھی حاصل کرنا ہوگا۔ یہ اجازت نامہ سعودی عرب کی کووِڈ-19 کی ٹریکنگ ایپس توکلنا اور اعتمرنا کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

سعودی عرب کی وزارتِ حج وعمرہ نے جمعرات 9 ستمبر سے روزانہ 70 ہزارافراد کو عمرے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔

وزارت نے بدھ کے روز ایک ٹویٹ میں احتیاطی تدابیرپر عمل درآمد پر زور دیتے ہوئے کہا تھاکہ مجازحکام کے ساتھ مل کر روزانہ عمرہ کرنے والے عازمین کی گنجائش 70 ہزارتک بڑھائی جارہی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے 9 اگست سے مختلف ممالک سے بتدریج عمرہ کی درخواستوں کی وصولی شروع کردی تھی۔نیزوزارتِ حج وعمرہ بتدریج ماہانہ 20 لاکھ تک عازمین کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت دینے کےلئےاقدامات کررہی ہے۔

وزارت نےاس بات کی بھی تصدیق کی ہےکہ 12سے18سال کی عمر کے زائرین کو گھریلوعمرہ پرمٹ جاری کیا جائے گا لیکن اس کی شرط یہ ہے کہ انہوں نے کووِڈ-19 کی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا رکھی ہوں۔