Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

امراللہ صالح کے گھر سے لاکھوں ڈالر اور سونے کی اینٹیں برآمد،سوشل صارفین کی تنقید

طالبان نے سابق افغان نائب صدر امر اللہ صالح کے گھر سے لاکھوں ...
شائع 14 ستمبر 2021 12:15am

طالبان نے سابق افغان نائب صدر امر اللہ صالح کے گھر سے لاکھوں ڈالر ، سونے کی اینٹیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبان جنگجو بڑی مقدار میں سونا اور کرنسی ایک بیگ میں ڈال رہے ہیں ۔

اس ویڈیو نے سوشل صارفین کی کافی توجہ حاصل کی ہے اور کئی صارفین سابق افغان نائب صدر امر اللہ صالح کو عوامی پیسہ لوٹ کھسوٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں ۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ہمارے پاس سابق افغان صدر اشرف غنی کی ایک سو انسٹھ ملین ڈالر چوری کے ثبوت تو نہیں ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ امراللہ صالح کئی ملین لے کر ملک سے فرار ہوتے ہوئے یہ اپنے پیچھے چھوڑ کر گیا ہے

ایک بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کی جانب سے امراللہ صالح اور اسکے گھر سے برآمد ہونے والی رقم اور سونے کی اینٹوں کیساتھ تصویر شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ صالح نے خود کو اشرف غنی کی غیر موجودگی میں نگراں صدر مقرر کرنیکا اعلان کردیا۔

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پہلے اشرف غنی اور اب امراللہ صالح ۔۔ امریکا کو اسکے اپنے بندوں نے ہی دھوکا دے دیا۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ پہلے اشرف غنی ملک سے ایک سو انہتر ملین ڈالر لے کر فرار ہوئے اور پھر امرللہ صالح اتنا لے کر فرار ہوا کہ اپنے پیچھے چھ اعشاریہ پانچ ملین ڈالر نقد رقم اور سونے کی اینٹیں فرار ہوتے ہوئے گھر پر چھوڑ گیا،اس نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو کہ امریکا کی طرف سے افغانستان پر حکومت کررہے تھے جہاں کے لوگوں کی آمدن دو ڈالر یومیہ ہے۔

اشرف غنی افغانستان سے پیسوں سے بھری کاریں اور ہیلی کاپٹر لے کر فرار

اس سے قبل رائٹرز نے روسی خبر رساں ادارے آر آئی اے کے حوالے سے بتایا کہ اشرف غنی کا موجودہ ٹھکانہ نامعلوم ہے۔ تاہم، اتوار کو جب طالبان نے کابل پر قبضہ کیا تو وہ افغانستان چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خونریزی سے بچنا چاہتے ہیں۔

آر آئی اے نے کابل میں روسی سفارت خانے کے ترجمان نکیتا ایشینکو کے حوالے سے بتایا کہ چار کاریں پیسوں سے بھری ہوئی تھیں، انہوں نے رقم کا دوسرا حصہ ہیلی کاپٹر میں بھرنے کی کوشش کی ، لیکن یہ سب کچھ فٹ نہیں ہوسکا اور کچھ رقم ٹارمک پر پڑی رہ گئی۔

روسی سفارت خانے کے ترجمان ایشینکو نے رائٹرز کو اپنے اس بیان کی تصدیق کی۔ نکیتا نے اپنی معلومات کا ذریعہ "گواہوں" کا حوالہ دیا۔ روئٹرز کا کہنا ہے کہ وہ آزادانہ طور پر ان کے بیان کی سچائی کی تصدیق نہیں کر سکا۔

افغانستان کے لیے صدر ولادیمیر پوٹن کے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف کا کہنا ہے کہ پہلے یہ واضح نہیں تھا کہ بھاگنے والی حکومت کتنی رقم پیچھے چھوڑ جائے گی۔

کابلوف نے ماسکو کے ایخو موسکوی ریڈیو اسٹیشن کو بتایا، 'مجھے امید ہے کہ جو حکومت بھاگ گئی ہے اس نے ریاستی بجٹ سے تمام رقم نہیں لی ہوگی۔'

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div