Aaj TV News

BR100 4,730 Decreased By ▼ -34 (-0.7%)
BR30 20,317 Decreased By ▼ -354 (-1.71%)
KSE100 45,578 Decreased By ▼ -243 (-0.53%)
KSE30 17,872 Decreased By ▼ -134 (-0.75%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,268,536 591
DEATHS 28,377 18
Sindh 467,425 Cases
Punjab 438,989 Cases
Balochistan 33,185 Cases
Islamabad 106,679 Cases
KP 177,440 Cases

سڈنی:آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین کی ایشز سیریز سے قبل گردن کی سرجری ہوگی جس کے باعث ان کی ایشز میں شرکت مشکوک سمجھی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 سالہ ٹم پین گردن اور بائیں بازو کے شدید درد میں مبتلا ہیں اور انہیں سرجری کی ضرورت ہے جبکہ ٹم پین کو یقین ہے کہ وہ ایشز کیلئےفٹ ہو جائیں گے۔

ٹم پین کو توقع ہے کہ وہ اگلے مہینے تک مکمل ٹریننگ میں واپس آ جائیں گے اور ان کا کہنا تھاکہ وہ پہلے ٹیسٹ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 8 دسمبر کو برسبین میں شروع ہوگا۔