Aaj TV News

BR100 4,730 Decreased By ▼ -34 (-0.7%)
BR30 20,317 Decreased By ▼ -354 (-1.71%)
KSE100 45,578 Decreased By ▼ -243 (-0.53%)
KSE30 17,872 Decreased By ▼ -134 (-0.75%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,268,536 591
DEATHS 28,377 18
Sindh 467,425 Cases
Punjab 438,989 Cases
Balochistan 33,185 Cases
Islamabad 106,679 Cases
KP 177,440 Cases

افغانستان کی امارتِ اسلامی کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر نے آڈیو پیغام میں اپنی ہلاکت کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر کی انس حقانی سے تلخ کلامی اور فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے کے بعد جان کی بازی ہار جانے کی افواہیں گردش کررہی تھیں۔

تاہم کافی تاخیر کے بعد اب نائب وزیر اعظم کے ترجمان مولوی موسیٰ کلیم نے ایسی خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیتے ہوئے میڈیا کو افواہوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

امارت اسلامی افغانستان کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم نے ٹوئٹر پر ملا عبدالغنی برادر کا آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ کچھ بری افواہیں گردش کر رہی ہیں لیکن ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ الحمد اللہ ہم سب خیریت سے ہیں۔

نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر کا آڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ وہ افواہوں کے وقت اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سفر میں تھے اس لیے جلد تردید نہ کرسکے تھے۔

طالبان کے ترجمنا سہیل شاہین نے بھی ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ، 'ملا برادر اخوند ، ڈپٹی پی ایم امارت اسلامیہ افغانستان نے ایک صوتی پیغام میں ان تمام دعوؤں کو مسترد کر دیا کہ وہ ایک جھڑپ میں زخمی یا مارے گئے تھے۔ یہ جھوٹ اور سراسر بے بنیاد ہے۔'

واضح رہے کہ کابل سے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر امیرِ طالبان ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ سے مشاورت کے لیے قندھار پہنچے ہیں۔