Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

بحر مردار کے ساتھ پراسرار سرخ جوہڑ نمودار، عرب سوشل میڈیا پر ہنگامہ

اردن میں سوشل میڈیا پر ایک سُرخ جوہڑ یا کچّے تالاب کی تصاویر ...
شائع 14 ستمبر 2021 01:00pm

اردن میں سوشل میڈیا پر ایک سُرخ جوہڑ یا کچّے تالاب کی تصاویر کثرت سے گردش میں ہیں۔ اس پراسرار جوہڑ کے بارے میں عوام تشویش میں مبتلا ہیں اور مختلف نظریات پیش کئے جارہے ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف کا کہنا ہے کہ، 'یہ قوم لوط کے لوگوں کے خون کی باقیات ہو سکتی ہیں، جو اب زمین کی سطح تک پہنچی ہیں۔'

جبکہ ایک صارف نے اسے قیامت کی قربت کا اشارہ قرار دیا۔

لیکن ایک صارف نے منطقی وجہ بیان کرتے ہوئے لکھا، ' یہ وہاں موجود نمکیات اور سلفائٹس کے درمیان کیمیائی رد عمل کے نتیجے میں بننے والا تیزابی پانی ہو سکتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ رنگ سرخ ہے۔ اگر ایسا ہے تو ، یہ زہریلا ہوسکتا ہے۔'

تاہ، جوہڑ کے بارے میں اردن کی وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ بحر مردار کے علاقے میں سامنے آنے والا یہ سرُخ جوہڑ سمندر سے مکمل طور پر الگ ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان عمر سلامہ نے اتوار کے روز بتایا کہ وزارت کی جانب سے مخصوص ٹیموں نے سرخ پانی کے حامل اس جوہڑ کے نمونے لیے ہیں۔ ان نمونوں کو تجزیے کے لیے لیبارٹیریز بھیج دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق تجزیے کے نتائج وصول ہونے کے فوری بعد ان کا اعلان کر دیا جائے گا۔

اردن کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بحر مردار سے مکمل طور پر علیحدہ ہونے کے سبب اس جوہڑ کا پانی سمندر کے پانی کو متاثر نہیں کرے گا۔

Jordan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div