Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

لاہور: کانگو وائرس کا ایک کیس منظر عام پر

لاہور میں کورونا اور ڈینگی وائرس کے بعد کانگو وائرس کا خطرہ بھی...
شائع 15 ستمبر 2021 12:08am

لاہور میں کورونا اور ڈینگی وائرس کے بعد کانگو وائرس کا خطرہ بھی منڈلانے لگا۔ میو اسپتال میں کانگو وائرس سے متاثرہ ایک بچے کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان میو اسپتال کے مطابق کانگو وائرس سے متاثرہ پہلا مریض میو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، 14 سالہ سفیان کو بخار اور منہ سے خون بہنے کی شکایت کے ساتھ اسپتال لایا گیا تھا۔

سفیان کا تعلق شخیوپورہ سے ہے اور وہ لاہور میں ایک پیپر فیکٹری میں کام کرتا ہے۔

ترجمان کے مطابق مریض کو اسپتال میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے، ہیڈ اف میڈیسن ڈپارٹمنٹ پروفیسر بلقیس مریض کا علاج کریں گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div