Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
27 Shawwal 1445  

خاتون اول بشری عمران کا پی آئی ایم ایچ کا دورہ،سہولیات کا جائزہ

خاتون اوّل بشری عمران نے آج پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا...
شائع 15 ستمبر 2021 10:38pm

خاتون اوّل بشری عمران نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا خصوصی دورہ لیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے مینٹل ہیلتھ میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران حکام کی جانب سے خاتون اوّل بشریٰ عمران کو ادارے کے خدوخال اور سہولیات بارے بریفنگ دی گئی۔

دورے کے دوران بشری عمران نے حکام پر ذہنی طور پر معذور بزرگ اور نشے کے عادی افراد کو اس لت سے چھٹکارے کیلئے خصوصی توجہ دینے پر زور دیا

اس سے قبل وہ دورہ لاہور کے دوران غریبوں کے قیام کیلئے بنائی گئی پناہ گاہ اور فاؤنٹین ہاؤس کا بھی دورہ کر چکی ہیں۔

واضح رہے کہ خاتون اول بشریٰ عمران معاشرتی فلاحی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div