اسلام آباد میں اسکول کھل گئے

اسلام آباد میں ایس او پیز کا خیال رکھنے کی ہدایات کے ساتھ اسکول...
شائع 17 ستمبر 2021 12:41am

اسلام آباد میں ایس او پیز کا خیال رکھنے کی ہدایات کے ساتھ اسکول کھل گئے ۔

وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں بھی تدرسی عمل شروع ہوگیا ۔والدین حکومتی پالیسی پر تنقید کررہے تو طلبہ کو تعلیم کے نقصان کا ازالہ ممکن بنانے کی پریشانی ہے۔

کورونا وائرس کی شدت میں کمی پابندیوں میں نرمی کے بعد تعلیمی اداروں کی رونقیں بحال ہونا شروع ہوگئیں۔

این سی او سی کی جانب سے اجازت ملنے پر دو ہفتوں سے بند تعلیمی ادارے پھر کھول گئے، والدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کا بہت نقصان ہو چکا،کچھ دن سکول کھولنے اور کچھ دن بند رکھنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔

بچوں کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کراتے ہوئے تعلمیی سرگرمیاں جاری رہنی چاہئے۔

والدین کا ماننا ہے کہ موجودہ صورتحال میں حکومت کو ایسی پالیسی بنانی چاہئے جس کے تحت تعلیمی نظام چلتا رہے، اور جو جتنی محنت کرے اسے اس کا پھل ملتا رہے۔

ایس او پیز پر عملدرآمد کے تحت اسکولز میں 50 فیصد حاضری، ماسک لازمی ، لنچ اور پانی کی بوتل بھی بچوں کو ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔