پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کے مختلف اضلاع کے اچانک دورے ...
شائع 17 ستمبر 2021 12:24am

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کے مختلف اضلاع کے اچانک دورے شروع کردیئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سمبڑیال کا دورہ کیا اور اراضی ریکارڈ سنٹر اچانک پہنچ گئے اور لوگوں کی شکایات اور تجاویز سنیں۔

عثمان بزدار نے فرد ملکیت کا اجراء جلد از جلد کرنے کا حکم دیا اور لوگوں کی شکایات پر فوری کارروائی کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں 8 ہزار سے زائد اراضی ریکارڈ سینٹر قائم کریں گے، شہریوں کو انکی دہلیز پر اراضی ریکارڈ کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ خواتین تیمارداروں نے عثمان بزدار سے لڑائی جھگڑے کے کیس میں دادرسی کی درخواست کی جس پر وزیراعلیٰ نے ڈی پی او کو میرٹ پر دادرسی کا حکم دیا۔

عثمان بزدار نے ڈاکٹروں کو مریضوں کے ساتھ حسن سلوک کی ہدایت کرتے ہوئے ہسپتال میں علاج کی سہولتیں مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔