Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

ای سی پی : اثاثہ جات کی تفصیلات ارکان اسمبلی کو جمع کرانیکی یاددہانی،

الیکشن کمیشن نے سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی کے ممبران کو اپنے ...
شائع 17 ستمبر 2021 08:45pm

الیکشن کمیشن نے سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی کے ممبران کو اپنے اور اہل خانہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کی یاد دہانی کے لیے اعلامیہ جاری کردیا ۔

تفصیلات جمع نہ کروانے والوں کی رکنیت 16 جنوری، 2022 کو معطل کر دی جائے گی ۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران کو اپنے اور اہل خانہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کی یاد دہانی کے لیے اعلامیہ جاری کردیا.۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے اثاثہ جات جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق سیکشن 137، الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے اراکین و ممبران کے نام جاری کردیئے جائیں گے اور یکم جنوری 2022 کو پریس ریلیز کے ذریعہ میڈیا کو نام جاری کیے جائیں گے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیاہے کہ 15 جنوری 2022 تک اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کروانے والوں کی رکنیت 16 جنوری، 2022 کو معطل کر دی جائے گی ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div