Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

پی ایم ڈی اے بل،صحافیوں کا لانگ مارچ کا اعلان

فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پی ایم ڈی اے بل پر تحفظات کا اظہار...
شائع 17 ستمبر 2021 11:55pm

فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پی ایم ڈی اے بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نومبر میں لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پی ایف یو جے نے ایف ای سی اجلاس میں پی ایم ڈی اے بل پر صحافی تنظمیوں اور نمائندوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نومبر میں لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

فیڈرل یونین کے سیکرٹری جنرل ناصر زیدی اور دیگر صحافی نمائندوں کا کہنا تھا کہ اظہار رائے کی آزادی کبھی سلب نہیں ہونے دی جائے گی۔

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میڈیا آزاد ہے، بل میں رکھے جانے والے جرمانوں پر نظر ثانی کی جائیگی۔

صحافیوں کے نمائندہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div