Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

'سیریز منسوخ ہونے سے پاکستان پر دباو بڑھا ہے'

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے سیریز منسوخ ہونے پر...
شائع 18 ستمبر 2021 07:04pm

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے سیریز منسوخ ہونے پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ سیریز منسوخ ہونے سے پاکستان پر دباؤ بڑھا ہے۔

اپنے پیغام میں رمیز راجا نے کہا کہ پہلے بھی مشکل حالات سے گزر چکے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہمارا اور فینز کا درد ایک جیسا ہے، شائقین کرکٹ کو جلد خوشیاں دیں گے، ہم امید کیا کررہے تھے اور کیا ہوگیا۔

گزشتہ روز سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان کرکٹ سیریز کو پر منسوخ کردیا گیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ گزشتہ روز راولپنڈی اسٹیڈیم میں دوپہر ڈھائی بجے کھیلا جانا تھا۔

تا ہم ابتدائی طور پر میچ کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ شاید کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پھر یہ خبر سامنے آئی کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے میچ منسوخ کیا گیا ہے تاہم اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سیریز کو منسوخ کردیا ہے اور اس کی وجہ سیکیورٹی خدشات بتایا ہے۔