Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس، بینک افسران کے بیانات ریکارڈ

لاہور ڈسٹرکٹ کورٹ میں شہبازشریف فیملی کےخلاف منی لانڈرنگ کیس...
شائع 18 ستمبر 2021 11:07pm

لاہور ڈسٹرکٹ کورٹ میں شہبازشریف فیملی کےخلاف منی لانڈرنگ کیس میں چھ بینک افسران کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں ۔

عدالت نے آٸندہ سماعت پرتمام بینک افسران کو طلب کرتے ہوئے سماعت تئیس ستمبر تک ملتوی کر دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کامران ظفر کی عدالت میں شہباز شریف،حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں 26 بینک افسران پیش ہوئے۔

عدالت نے رمضان شوگر ملز کے چوکیدار اور گارڈز کے اکاؤنٹ اوپن کرنے اور منی لانڈرنگ سے متعلق 6 بینک افسران کے بیان قلمبند کئے۔

سماعت کےدوران ایف آئی اے افسران کی بڑی تعداد عدالت میں موجود تھی۔ شہبازشریف ،حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو بھی طلب کیا گیا تھا۔

تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔ عدالت نےآٸندہ سماعت پر تمام بینک افسران کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی۔