Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

'مہنگائی سے نجات کیلئے حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا'

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں بجلی بلوں میں...
شائع 18 ستمبر 2021 08:32pm

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں بجلی بلوں میں پینتیس فیصد تک انکم ٹیکس کےنفاذ کےبعد پانی سر سےاونچا ہوچکاہے۔

بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم فیصلہ کرلے مہنگائی سے نجات کیلئے حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا۔

ان کا مزید کہناتھا کہ عمران خان نےمہنگائی کو پاکستان کےعوام کا سب سےبڑا مسئلہ بنادیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم باہر نہ نکلی توعمران خان کےعوام پر حملے نہیں رکیں گے۔

دوسری جانب ادارے شماریات کے مطابق مہنگائی میں چودہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، روز پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو چکرا کررکھ دیا۔ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مہنگائی میں چودہ فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 14 فیصد سے زائد اضافہ ہوا لیکن گھبرانا نہیں، موجودہ حکومت کے اب بھی دوسال باقی ہیں۔

شہری کہتے ہیں کہ پیڑول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

حکومت کے معیشت کو مستحکم کرنے کے دعوے اور عوام کی مہنگائی کی دہائی ۔ دونوں ہی کم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔

حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عام آدمی کا جینا محال کردیا۔