Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

'حکومت کی کوشش ہے، اسی چئیرمین کو استعمال کرکے اپوزیشن کو ڈرا دھمکا سکیں'

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے سب سے بڑا مسئلہ...
شائع 20 ستمبر 2021 07:49pm

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے سب سے بڑا مسئلہ چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع ہے، حکومت کی کوشش ہے، اسی چئیرمین کو استعمال کرکے اپوزیشن کو ڈرا دھمکا سکیں۔

کراچی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا معاملہ وہی ہے نیب کے معاملات میں کیمرے لگائیں اور دکھائیں کونسی چوری ہے، سب سے بڑا مسئلہ چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع ہے قانون واضح ہے کہ مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی ہے ۔

انہوں نے کہا حکومت کی کوشش ہے انہی چئیرمین کو استعمال کر کے اپوزیشن کو ڈرا دھمکا سکیں، انہیں ایسا اندھا چئیرمین نیب چاہیے جس کو حکومتی اداروں کی کرپشن کی نظر نہیں آئے، اس چئیرمین نیب کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مہنگائی ہے، بے روز گاری ہے، غربت بڑھتی جارہی ہے، حکومت کی جانب سے ٹیکس لگانے پر کہا یہ کیسے ممکن ہے پیٹرول سمیت ہر چیز کی قیمت بڑھائیں اور پھر ٹیکس بھی لگائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کبھی عوام کی بات نہیں کی، وہ صرف امریکی صدر جوبائیڈن کی بات کرتے ہیں کہ اس نے کال نہیں کی۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ان کی ریکوری صفر ہے،اس چیئرمین نیب کے دور میں حکومت کے آٹھ دس ارب براڈ شیٹ میں نکل گئے، افغانستان پر ملک کی پالیسی پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا گیا ہے، ہمیں کوئی حق نہیں ہے افغانستان میں فریق بنیں وہاں کی عوام کی مدد کرنے چاہیے۔

انہوں نے کہا شوکاز نوٹس کسی کو ایسے جاری نہیں ہوتے ہیں دیکھا جاتا ہے، اختلاف رائے مسلم لیگ ن کا حسن ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div