Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

وہاب ریاض ٹی20 میں 350 وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی بولر بن گئے

لاہور:پاکستان کے فاسٹ بولر وہاب ریاض ٹی 20میں 350 وکٹیں حاصل کرنے...
شائع 24 ستمبر 2021 09:43am

لاہور:پاکستان کے فاسٹ بولر وہاب ریاض ٹی 20میں 350 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی بولر بن گئے۔

وہاب ریاض نے نیشنل ٹی 20میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے کھیلتے ہوئے خیبر پختونخوا کیخلاف عادل امین کی وکٹ لےکر یہ سنگ میل عبور کیا۔

وہاب ریاض یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے پاکستانی جبکہ دنیا کے 8ویں بولر ہیں۔

ویاب ریاض سے قبل سہیل تنویز ٹی 20میں 350 وکٹیں حاصل کرنے والے واحد پاکستانی بولر تھے۔

ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے ڈوائن براوو کے پاس ہے جنہوں نے 501 ٹی 20میچز میں 543 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔

lahore

Fast Bowler

Wahab Riaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div