کراچی : غیر قانوی سیکیورٹی گارڈز کیخلاف رینجرز کا کریک ڈاون

رینجرز اور پولیس کا کراچی بھر میں غیر قانونی سیکیورٹی گارڈز کے...
شائع 25 ستمبر 2021 08:24pm

رینجرز اور پولیس کا کراچی بھر میں غیر قانونی سیکیورٹی گارڈز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے اور اہم تنصیبات اور گھروں پر تعینات سیکیورٹی گارڈز کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔

ابتدائی مرحلے میں سیکیورٹی گارڈ زکی اکثریت غیر تربیت یافتہ پائی گئی۔

رینجرز ترجمان کے مطابق دوسرے مرحلے میں چار اضلاع میں مجموعی طور پر 4661 سیکیورٹی گارڈ زکا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ مشتبہ سیکیورٹی گارڈز کی کرائم رپورٹنگ انڈکس سسٹم کے تحت ویری فکیشن کی گئی اور اسلحہ ویری فکیشن کے دوران 337گارڈز کااسلحہ غیر تصدیق شدہ، 159گارڈز کا اسلحہ غیر لائسنس یافتہ پایا گیا۔

سیکیورٹی کمپنیز سے غیر لائسنس یافتہ اسلحے کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ رینجرز اور سندھ پولیس کی جانب سے جرائم کی روک تھام کیلئے مختلف علاقوں میں مشترکہ اسنیپ چیکنگ کا آغاز کیا گیا۔

اسنیپ چیکنگ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ایک ہفتہ کے دوران مجموعی طور پر 17408گاڑیوں کو چیک کیاگیا، 222 گاڑیوں پر غیر قانونی ایمر جنسی لائیٹس،1363گاڑیوں پر فینسی لائیٹس /سائرن اور 3003گاڑیوں پرلگے کالے شیشے ہٹوائے گئے، 177 افراد کے خلاف بغیر اجازت کے گاڑی کے کیبن میں بیٹھ کر اسلحہ کی نمائش کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ چیکنگ کے دوران 4643 گاڑیوں کے قوانین کی خلاف ورزی پر چالان بھی کیے گئے۔