Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

واٹس ایپ کا 5 نئے فیچرز پر کام جاری

واٹس ایپ کچھ منفرد اور نئے فیچرز پر کام کر رہا ہے، جن کو مستقبل...
شائع 26 ستمبر 2021 11:30am
سائنس

واٹس ایپ کچھ منفرد اور نئے فیچرز پر کام کر رہا ہے، جن کو مستقبل قریب میں صارفین کی سہولت کیلئے متعارف کروایا جائے گا۔

کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں واٹس ایپ مخصوص رابطے کیلئے "لاسٹ سین" کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔ جس کے تحت صارف کی مرضی کے بغیر اُس کا "لاسٹ سین" کوئی نہیں دیکھ سکے گا۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے جس کے تحت کسی بھی تصویر کو سٹیکر میں تبدیل کرنا ممکن ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی تھرڈ پارٹی سافٹ وئیر کو استعمال کئے بغیر تصاویر کو سٹیکر میں بدل سکیں گے جس کے باعث واٹس ایپ کے ذریعے چیٹنگ کا مزہ اور بھی دوبالا ہو جائے گا ، تاہم یہ فیچر فی الحال ڈیسک ٹاپ ورژن کیلئے ہی ہو گا اور اینڈرائڈ یا آئی فون کیلئے اس کی دستیابی سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔

کمپنی حکام نے مزید بتایا کہ صارفین جلد ہی غائب ہونے والی چیٹس کی ایک نئی خاصیت بھی دیکھ سکتے ہیں۔ یہ خاصیت پہلے سے موجود غائب پیغامات کی خصوصیت کی توسیع ہے۔

واضح رہے کہ صارفین کو واٹس ایپ پر ہائی ریزولوشن ویڈیوز یا تصاویر کو بھیجنے میں کافی مشکلات کا سامنا تھا، اس لیے کمپنی نے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ایک نئے فیچر پر کام شروع کر دیا ہے۔ اس طرح واٹس ایپ جلد ہی آپ کو ہائی ریزولوشن ویڈیوز یا تصاویر بھیجنے کی اجازت دے گا۔

اس کے علاوہ کمپنی ایک نئے ڈیزائن کردہ گروپ انفارمیشن پیج کو شامل کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر رہی ہے۔

WhatsApp

New Features

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div