Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

'ہم پوری دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں'

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کہتے ہیں کئی ممالک...
اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2021 09:47pm

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کہتے ہیں کئی ممالک نےامریکااورعالمی براردی کےسامنےہمارے لئے آوازاٹھائی۔ چین اورروس نےبھی ہماری حکومت کےحق میں اقوام متحدہ میں بات کی۔قطر،ازبکستان اوربعض ممالک نےبھی مثبت مؤقف اپنایا۔

انہوں نے کہا پاکستان ہمسایہ ملک ہےاس کامؤقف قابل تحسین ہے۔پاکستان نےعالمی برادری سےافغانستان سے اچھےروابط کامطالبہ کیا۔ہم اس مؤقف پرپاکستان کے مشکور ہیں۔

ترجمان نےکہاافغانستان کےساتھ عالمی برادری کےروابط ضروری ہیں۔افغانستان کےساتھ ہمسایےممالک کے تعلقات بھی اہم ہیں۔افغانستان کوتجارت سمیت تمام شعبوں میں مدد کی ضرورت ہے۔توقع ہےہمسایہ ممالک عالمی سطح پرافغانستان سےمتعلق مثبت کرداراداکریں گے۔

انہوں نے کہاپنج شیرمیں لڑائی ختم ہوچکی ہے۔بیشترمقامی عمائدین،علمائےکرام اورمجاہدین ہمارےساتھ ہیں۔ہم کسی کےساتھ جنگ نہیں چاہتے۔اگرکوئی گروہ لڑائی کرتا ہے توسخت جواب دیں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہااب وقت ہےکہ افغان قوم ملک کی ترقی اورخوشحالی کےلئےکام کرے۔ہم چاہتےہیں کہ اب تعمیری کام ہو،سڑکیں،پل اورگھربنیں۔افغانستان میں امن کے بعد ہماری ترجیح تجارت کافروغ ہے۔ازبکستان سے بلخ افغانستان تک ٹرین کی پٹڑی بچھائی جاچکی ہے۔افغانستان کوپشاوراورپاکستان کےدیگرشہروں سےمنسلک کیاجائے گا۔

انہوں نے مزید کہاسی پیک کامنصوبہ بھی اہم ہے،اس پرتھوڑی سی تحقیق کی ضرورت ہے۔چاہتےہیں کہ اس منصوبے میں بھی شامل ہوں۔پورےایشیاء کومنسلک کرنے کےلئے ایک شاہراہ کی تعمیرخوش آئندہے۔

ان کایہ بھی کہناتھاکہ افغان ایک دوسرےسےمحبت کرنےوالےلوگ ہیں۔ہم پوری دنیا کےساتھ اچھےتعلقات چاہتےہیں۔پاکستان ہمارا پڑوسی ملک اورافغان باشندوں کادوسرا گھر ہے۔لاکھوں افغان مہاجرین اب بھی پاکستان میں مقیم ہیں۔

ترجمان نےکہاپاکستان کےساتھ ہماری کئی چیزیں مشترک ہیں۔ہماری زبان،مذہب اوررسم و رواج ایک جیسے ہیں۔ہماری سرحدمشترک ہے،پاکستان سےاچھےتعلقات چاہتے ہیں۔دورہ پاکستان کی دعوت ملی توقیادت غور کرے گی۔ہم ہمسایہ ممالک کےپرچم اورحریت کااحترام کرتےہیں۔توقع ہےوہ بھی ہمارےپرچم اورخودمختیاری کااحترام کریں گے۔انفرادی طورپرکوئی شخص غلطی کرسکتاہے،تعلقات خراب نہیں ہوناچاہئیں۔طورخم پرپاکستانی پرچم کی بےحرمتی کاواقعہ افسوسناک ہے۔گستاخانہ اقدام پر 3،4 لوگ ملوث تھے،گرفتارہوچکےہیں۔دونوں ممالک کے تعلقات خراب کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کریں گے۔

Taliban

zabihullah mujahid

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div