وفاق کی توانائی پالیسی ناکام قرار
سندھ حکومت نے وفاق کی توانائی پالیسی کو ناکام قرار دے دیا،
صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے سندھ اسمبلی اجلاس میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل ناکام حکومتی پالیسی کے باعث ہی بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھی ہیں، عارف جتوئی کی جانب سے وزیر اعظم کا دفاع کرنے پر حکومتی اراکین کا ایوان میں شور شرابہ، معافی مانگے کا مطالبہ بھی کیا۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایل این جی اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار ناکام توانائی پالیسی کو قرار دیا۔
ٹی ایل پی کے قاسم فخری نے کہا کہ ملک میں اس وقت مہنگائی کا طوفان ہے اور عوام کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔
جی ڈی اے کے عارف جتوئی نے کہا کہ یہ وزیر اعظم کو بار بار سلیکٹڈ کہتے ہیں، انہیں تو پتہ ہی 88 میں جو وزیراعظم بنا تھا وہ بھی سلیکٹڈ تھا۔
عارف جتوئی کے بیان پر حکومتی اراکین کھڑے ہوگئے اور ایوان میں شور شرابہ شروع کردیا،عارف جتوئی سے معزرت کا مطالبہ کیا۔
ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری نے ایجنڈے سے ہٹ کر بات کرنے پر عارف جتوئی کا مائک بند کردیا۔
صوبائی وزی پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے ایوان میں سکھر آئی بی اے یونیورسٹی ترمیمی بل اور اور موٹر وہیکل ترمیم بل ایوان میں متعارف کرائے جو اسپیکر نے غور کیلئے اسٹینڈنگ کمیٹی کو بھیج دیئے، جبکہ ایوان نے سندھ آرمز ایکٹ ترمیم بل 2021 منظور کرلیا۔
بعدازاں اسپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔