Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

این سی او سی کا 12سال سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے 12سال سے...
شائع 28 ستمبر 2021 12:52pm

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے 12سال سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اورنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کے سربراہ اسدعمرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ این سی او سی اجلاس میں 12سال اور اس سےزائد عمرکےبچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیراسدعمر نے کہا کہ اب 12سال سے زائد عمر کے بچے ویکسین لگواسکتے ہیں،ویکسی نیشن کیلئے اسکولز میں مہم چلائی جائےگی، مہم کا مقصدطلبہ کی ویکسن نیشن آسان بنانا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div