Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

'لندن میں شہبازشریف کےخلاف کوئی کیس ہی نہیں چل رہا'

مشیر احتساب شہبزا اکبر نے کہا ہے کہ شہبازشریف کےخلاف منی ...
شائع 28 ستمبر 2021 08:23pm

مشیر احتساب شہبزا اکبر نے کہا ہے کہ شہبازشریف کےخلاف منی لانڈرنگ کیس پاکستان میں چل رہےہیں، لندن میں شہبازشریف کےخلاف کوئی کیس ہی نہیں چل رہا، شہبازشریف کیس میں کیسےسرخرو ہوگئے۔

مشیراحتساب شہبازاکبر نے پریس کانفرنس کی ہے ، پریس کانفرنس میں ان کاکہنا تھا کہ شہبازشریف منی لانڈرنگ کیس میں بری ہوگئے۔ تاہم عوام کوبرطانوی عدالت کے کیس کاعلم ہی نہیں، برطانوی عدالت کا فیصلہ 2صفحات پرمشتمل ہے، مختصر فیصلہ 10ستمبر کوجاری ہوا تھا، فیصلہ 2اکاؤنٹس کومنجمد کرنے سے متعلق ہے۔

مشیر احتساب شہزاداکبر کا کہنا تھا کہ فیصلے میں شہبازشریف کا کہیں نام نہیں ہے، نیشنل کرائم ایجنسی نےسلیمان شہبازکے2اکاؤنٹس کوفریزکیاتھا، نیشنل کرائم ایجنسی سےمشکوک ٹرانزیکشن پراکاؤنٹس منجمدکئے۔

شہزاداکبر نے مزید کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی کوعدالت سےتوثیق کرانی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تاثردیاگیاکہ شہبازشریف منی لانڈرنگ کیس سےبری ہوگئے، شہبازشریف کےخلاف منی لانڈرنگ کیس پاکستان میں چل رہےہیں، منی لانڈرنگ کیس لاہورکی عدالت میں زیرسماعت ہے۔

شہزاداکبر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کےخلاف7ارب کی منی لانڈرنگ کاکیس ہے، لندن میں شہبازشریف کےخلاف کوئی کیس ہی نہیں چل رہا، شہبازشریف کیس میں کیسےسرخرو ہوگئے، حقائق کوچھپانےکیلئےجعلی بیانیہ بنایا گیا۔

شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس سے بری

برطانیہ میں شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کے مقدمے سے بری کردیا گیا۔

شہباز شریف اور سلمان شہباز برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے مقدمے سے بری کردیئے گئے،دونوں کے منجمد اکاؤنٹس بھی بحال کر دئے گئے۔

شہباز شریف اور سلمان شہباز بر طانیہ میں منی لانڈرنگ کے مقدمے سے بری کردیئے گئے۔

شہباز اور سلمان شہباز کے منجمد اکاؤنٹس بھی بحال کر دیئے گئے۔

نیشنل کرائم ایجنسی نے رپورٹ ویسٹ منسٹر کورٹ میں جمع کروا دی۔

رپورٹ 20ماہ کی تحقیقات کے بعد جمع کرائی گئی۔ برطانوی اداروں نے تحقیقات پاکستان کی درخواست پرکی۔ شہباز شریف اور سلمان شہباز کے اکاؤنٹس کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔

برطانوی عدالت کے فیصلے پر شہبازشریف نے اپنا ردعمل دیا ہے ، ردعمل میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کی بارگاہ میں سرخم کرتا ہوں۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ اللہ تعالی کا شکراحسان ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کا فیصلہ میری ہی نہیں نوازشریف کی بھی بریت ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ آج کا فیصلہ پاکستان کی جیت ہے، حقیقت ہے کہ سچ تمام جھوٹ سے زیادہ طاقتور ہوتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div