Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

شہزاد اکبر کے دفتر سے نیشنل کرائم ایجنسی کو لکھا گیا خط جاری

مسلم لیگ ن کےرہنما عطا تارڑ نے مشیر احتساب شہزاد اکبر کے دفتر سے...
شائع 28 ستمبر 2021 08:35pm

مسلم لیگ ن کےرہنما عطا تارڑ نے مشیر احتساب شہزاد اکبر کے دفتر سے نیشنل کرائم ایجنسی کو لکھا گیا خط جاری کردیا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آپ اب بھی جھوٹ سےبازنہیں آئے،شرم تم کو مگرنہیں آتی۔شہزاد اکبر مکمل طور پر جھوٹ سےکام لے رہے ہیں۔ تین سالوں سےجھوٹے،بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائےگئےالزامات کو نیشنل کرائم ایجنسی اور برطانیہ کی عدالت نےرد کردیا۔

ن لیگ کےرہنماعطاتارڑ کا کہنا تھا کہ الزامات کواین سی اےاوربرطانیہ کی عدالت نےرد کردیا۔

عطاللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ میں 20 ماہ پرمحیط تحقیقات بند کردی گئیں۔

عطاللہ تارڑ نے مزید کہا کہ برطانوی ایجنسی نےشہبازشریف،سلیمان کوالزامات سےبری کر دیا۔

پہلے مشیر احتساب شہبزا اکبر نے کہا ہے کہ شہبازشریف کےخلاف منی لانڈرنگ کیس پاکستان میں چل رہےہیں، لندن میں شہبازشریف کےخلاف کوئی کیس ہی نہیں چل رہا، شہبازشریف کیس میں کیسےسرخرو ہوگئے۔

مشیراحتساب شہبازاکبر نے پریس کانفرنس کی ہے ، پریس کانفرنس میں ان کاکہنا تھا کہ شہبازشریف منی لانڈرنگ کیس میں بری ہوگئے۔

شہزاداکبر نے مزید کہا کہ عوام کوبرطانوی عدالت کے کیس کاعلم ہی نہیں، برطانوی عدالت کا فیصلہ 2صفحات پرمشتمل ہے، مختصر فیصلہ 10ستمبر کوجاری ہوا تھا، فیصلہ 2اکاؤنٹس کومنجمد کرنے سے متعلق ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div